Taadiib Logo Black
d

WE ARE TAADIIB

Let’s Work Together

URDU: HOW TO IMPROVE SELF-AWARENESS

دوسرے لوگوں کے بارے میں آپ کوجو باتیں پریشان کرتی ہیں ان پر دھیان دیں

اکثر چیزیں جو ہمیں دوسرے لوگوں میں سب سے زیادہ پریشان کرتی ہیں وہ کسی نہ کسی خصوصیت کی عکاسی ہوتی ہیں جسے ہم اپنے آپ میں ناپسند کرتے ہیں۔ ہم سب کو اپنے آپ چند عادتوں پہ فخر نہیں ہوتا یا ہوسکتا ہے ، مثال کے طور پرسچ کو یا کسی اصول کو توڑنا مروڑنا. یا یہ محسوس کرنا کے لوگ ہمیں استعمال کرتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں۔

اکثر چیزیں جو ہمیں دوسرے لوگوں میں سب سے زیادہ پریشان کرتی ہیں وہ کسی نہ کسی خصوصیت کی عکاسی ہوتی ہیں جسے ہم اپنے آپ میں ناپسند کرتے ہیں۔ ہم سب کو اپنے آپ چند عادتوں پہ فخر نہیں ہوتا یا ہوسکتا ہے ، مثال کے طور پرسچ کو یا کسی اصول کو توڑنا مروڑنا. یا یہ محسوس کرنا کے لوگ ہمیں استعمال کرتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں۔

اگر ہم نہیں جانتے ہیں کہ ان چیزوں کو کیسے تبدیل کرنا ہے— یا اس کا یقین ہے کہ یہ تبدیلی آ سکتی ہے ، تو ہم ایک بہترین کام کر سکتے ہیں: ان کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔

لہذا ، جب بھی کوئی ایسا کام ہوتا ہے جس سے خاص طور پر آپ کو تکلیف پہنچتی ہے یا پریشانی ہوتی ہے ، تو اپنے آپ سے پوچھیں: کیا یہ کسی ایسی چیز کی عکاسی ہے جسے میں خود میں ہونا ناپسند کرتا ہوں؟ کیا میں اسی کام کا کوئی ورژن خود بھی کرتا ہوں؟

 

آپ اور اپکے خیالات ایک نہیں بلکہ دو مختلف حقیقتیں ہیں۔

اپنے ذہن پر غور کریں

آپ نے شاید ذہن سازی کے مراقبے کے بارے میں سنا ہو گا ۔ یہ آپ کی توجہ اپنی سانس یا دیگر طبعی احساسات پر مرکوز رکھنے کا بظاہر ایک آسان سا عمل ہے۔ پھر ، اگر آپ اپنے ذہن کو دوسرے خیالات کی طرف بھٹکتے ہوئے محسوس کرتے ہیں تو ، اپنی توجہ واپس کسی مرکز کی طرف لوٹائیں۔

اگرچہ وزن میں کمی سے لے کر افسردگی میں راحت تک ہر چیز کے لئے ذہن سازی کا مراقبہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے ، لیکن یہ حقیقت میں آپ کی خود آگاہی کی سطح کو بڑھانے کا ایک طاقتور طریقہ ہوسکتا ہے۔

خاص طور پر ، ذہن سازی یا مراقبہ ایک بہترین طریقہ ہے یہ سمجھنے کے لئے کہ آپ کی افکار کس طرح کام کرتی ہیں ۔ جب ہم اپنے خیالات کو ان سے جڑے بغیر یا ان کے بارے میں سوچے بغیر دیکھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں تو آپ کو ایک طاقتور خیال کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے:

آپ اور اپکے خیالات ایک نہیں بلکہ دو مختلف حقیقتیں ہیں۔

اکثر و بیشتر ہمارے اندر خود آگاہی کی کمی ہوتی ہے کیونکہ ہم دراصل بہت زیادہ سوچتے ہیں۔ ہم آسانی سے اپنے خیالوں میں گم ہو جاتے ہیں ، فرض کرتے ہیں کہ وہ سچے ہیں یا قابل غورہیں کیوںکہ ہمارے ذہن نے انہیں ہم پر مسلط کیا ہے۔

ذہن سازی کا ایک باقاعدہ عمل آپ کی آنکھیں کھول دے گا کہ سوچنے والا دماغ کس طرح کام کرتا ہے اور آپ کے خیالات کے محض مواد سے کہیں زیادہ آپ کے پاس اورکیا کیا ہے۔

اعلی معیار کے افسانے پڑھیں

یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ عظیم مصنفین اپنے آس پاس کی دنیا کے بہترین مبصر ہوتے ہیں۔ اور زندگی کی ٹھیک ٹھیک تفصیلات اور خصوصیات پر توجہ دینے کی عجب صلاحیت ہے کہ وہ اپنے کام میں اس کو اتنی خوبصورتی سی دوبارہ تخلیق کرپاتے ہیں۔

لیکن خاص طور پر بہترین مصنفین انسانی فطرت کے ماہر مبصربھی ہوتے ہیں۔ یہ ان کا کام ہے کہ وہ سوچ ، جذبات ، خواہشات اور اعمال کی چھوٹی چھوٹی تفصیلات دیکھیں جو ہم میں سے بیشتر روز مرہ کی زندگی میں چھوٹ جاتے ہیں۔

اور اگرچہ ہم میں سے اکثر افراد پیشہ ورانہ طو مصنفین یا حیرت انگیز مبصرین تو نہیں ہو سکتے ، لیکن ہم سب مصنف کی طرح توجہ دینا سیکھ کر اپنے بارے میں ایک دو نئی باتیں تو سیکھ سکتے ہیں۔

لوگوں کو محتاط انداز میں بیان کرنے سے ، اچھا افسانہ ہمیں لوگوں کو احتیاط اور شفقت کے ساتھ سوچنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ اور دوسروں کا مشاہدہ کرنے میں ہم جتنا بہتر ہوجائیں گے ، اتنا ہی امکان ہے کہ ہم خود بھی اسی طرح سے دیکھنے لگیں۔

اس لئے 30 منٹ لگائیں اور اچھے افسانوں کی فہرست جمع کریں یعنی آپ کسی دوست کو پوچھیں یا ان کے پسندیدہ انتخاب میں سے کچھ کی ریویوز پڑھیں۔

اپنے جذباتی کرپٹونائٹ کی شناخت کریں

یاد ہے! کس طرح کرپٹونائٹ سپرمین کو اس کی پاورز سے محروم کرتا ہے۔ جی ہاں ویسا ہی کرپٹونائٹ

کوئی بھی افسردگی ، بے چینی ، شرمندگی یا کسی بھی طرح کے منفی جذبات کو محسوس کرنا پسند نہیں کرتا ہے۔ بات بھی ٹھیک ہے! کئی باربہت برا محسوس ہوتا ہے ، بعض اوقات دردناک حد تک بھی۔

اور جب ہم سب منفی جذبات سے دوچار ہو جاتے ہیں تو ہم میں سے ہرکسی کا کوئی خاص منفی جذبہ ضرور ہوتا ہے جسے ہم خصوصاً ناپسند کرتے ہیں اور اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک عام نمونہ جس کو میں اپنے پروفیشنل کیریئر میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ لوگوں کو افسردہ ہونے سے بچنے کے لئے کچھ بھی کرنا ہے۔ وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے غیر معمولی — بعض اوقات نقصان دہ — حد تک جانے کو تیار ہیں. بس کسی طرح خود کو سن کر لیں اورکوئی افسردگی محسوس نہ ہو ، چاہے ان طریقوں سے دوسرے منفی جذبات جیسے اضطراب ، شرمندگی اور جرم کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے۔

مثال کے طور پر ، ابھی حال ہی میں میرے ایک اسکول ٹیچر کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہم نے بےچینی محسوس کرنے کی ایک وجہ دریافت کی کہ وہ مسلسل اس پر فکر مند رہتے ہیں کہ لوگ ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ اب وہ اس بات سے بھی پریشان ہیں کے اگر کسی کو پتا چلے کہ میں نیند کی گولیاں کھاتا ہوں تو لوگ کیا سوچیں گے۔

جب میں نے ان سے نیند کی گولیوں کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ کسی ڈاکٹر نے تجویز کی ہے تو معلوم ہوا کہ ایسا نہیں ہے. آخر کار ہم نے دریافت کیا حالانکہ گولیاں کھانے سے ان کو بہت زیادہ شرمندگی اور پریشانیہوتی تھی ، لیکن اس کے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کیوں کہ یہ وہ واحد راستہ تھا جس سے وہ اپنی زندگی میں افسردگی سے دور رہ پاتے تھے۔

ہم سب کے کچھ خاص اعمال ایسے ہوتے ہیں جو ہم خاص طور پر ناپسند کرتے ہیں۔ اور اکثر، ہم اس جذبات کو محسوس کرنے سے بچنے کے بھی بہت کوشش کرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کسی جذبات سے اتنا خوفزدہ ہونا کہ ہم اس سے بچنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں جس کی وجہ سے آگے زندگی میں کچھ منفی نتائج پیدا ہوسکتے ہیں (مثال کے طور پر نشے اور ادویات کا استعمال)۔

لیکن شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ جذبات سے پرہیز کرتے ہوئے ، ہم یہ نہیں سمجھ پاتے کہ جذبات ہم سے کہنا کیا چاہ رہے ہیں۔ منفی جذبات تکلیف دہ ہیں کیوں کہ ہمارا ذہن ہماری توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بعض اوقات بہت اچھی وجہ سے۔

اگر ہم سننے کو تیار ہیں تو اپنی جذباتی کرپٹونائٹ کی تکلیف کو برداشت کرنا سیکھنا ہی اپنے اور اپنی دنیا کے بارے میں بصیرت کو کھول سکتا ہے۔

اپنی زندگی کی ایک ٹائم لائن ڈرا کریں

ذرا کسی دن یہ کر کے دیکھیں. کسی وقت اپنی زندگی کی ایک ٹائم لائن ڈرائنگ میں 20 منٹ گزاریں۔ ایک خالی کاغذ اور پنسل کے ساتھ بیٹھ جائیں اور اپنی پیدائش سے شروع کریں اپنی کی زندگی کے اہم واقعات کو وقت کے ساتھ ساتھ نشان دہی کریں۔ خاص طور پر ، ان واقعات کو جن کا آپ پر اثر پڑا — بڑا یا چھوٹا ، مثبت یا منفی۔

جب لوگ یہ عمل کرتے ہیں تو لامحالہ ، لوگ ایسا کچھ کہتے ہیں کہ:

یہ کافی بے وقوفانہ عمل محسوس ہوتا تھا لیکن مجھے حیرت ہوئی کہ مجھے اپنے بارے میں کتنا کچھ پتا چلا۔

بہت سارے لوگ مشکل وقت کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرسکتے ہیں۔ اس مخصوص پریشانی کے دور کی کوئی نئی توجیہ سامنے آتی ہے.

تزقیہ نفس اور خود کو ایک نئے تناظر میں سوچنے کی قابلیت خود آگاہی کی کنجی ہے۔

خلاصہ

بدقسمتی سے ، خود آگاہی کی اصطلاح تھوڑی سی جادوئی اور باطنی ، پیچیدہ نفسیاتی اصطلاح معلوم ہوتی ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے۔

خود آگاہی صرف اپنی ذات کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت ہے. اپنے خیالات ، احساسات اور طرز عمل کے نمونوں کا نوٹس لینے اور توجہ دینے کا ایک عمل ہے ۔ اور یہ ایک ہنر ہے جو ہم سب کے پاس ہے۔